العربی   اردو   English   فارسی درباره ما     تماس با ما     اعضای موسسه
چهارشنبه 6 ارديبهشت 1396
تلگرام  اینستاگرام  آپارات  گوگل پلاس دین پژوهان  ایمیل دین پژوهان
بخش : مذہب کے رسرچ کی خبریں
پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد
پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں عظمت شہدا و استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد   (1395/7/6 13:52:25)
اسلام ٹائمز: کانفرنس میں بزرگ عالم دین علامہ سید ریاض حسین نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر، علامہ سید جواد ہادی اور دیگر شریک ہوئے۔   جامعہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) میں ’’عظمت شہدا و استقبال محرم‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا اہتمام مدرسہ منتظمین کی جانب سے کیا گیا، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس میں بزرگ عالم دین علامہ سید ریاض حسین نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین ...ادامه مطلب
قيامت اور معارف و تعليمات اسلامي ميں اس کا مقام
قيامت اور معارف و تعليمات اسلامي ميں اس کا مقام   (1395/6/27 10:41:58)
   اسلام کے اصول عقائد ميں سے ايک، قيامت ھے- اس اعتقاد کي روسے اس دنيا ميں تمام آنے والے اور آکر جانے والے انسان ايک بار پھر واپس آئيں گے- يہ تمام کے تمام افراد ايک دوسرے جھان ميں دوبارہ زندہ ھو کرعدالت الٰھي ميںحاضر ھوں گے جھاں انھيں ان کے نيک و بد اعمال کي جزا يا سزا دي جائے گي يعني يا جنت ميں داخلہ مل جائے گا يا جھنم کي راہ دکھادي جائے گي اور ان دونوں حالتوں ميں حيات ابدي يعني کبھي ختم نہ ھونے والي زندگي ميں داخل ھوجائيں گے-مذکورہ بالااعتقاد مسلمان ھونے کي شرطوں ميں سے ايک شرط ھے اور اگر کوئي شخص اس عقيدے يعني عالم آخرت ...ادامه مطلب
عاشورا کا انقلاب اور امام حسین علیہ السلام کے مقاصد
عاشورا کا انقلاب اور امام حسین علیہ السلام کے مقاصد   (1394/8/28 09:47:30)
بقلم: فرحت حسین مہدویامام حسین علیہ السلام کا انقلاب باطل کے خلاف حق کی جدوجہد اور الہی تحریک تھی اور یہ قیام سنہ 61 ہجری تک محدود نہیں رہا بلکہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تعلیمات، اسباق اور اہداف واضح سے واضح تر ہورہے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام دین اسلام کے سچے اقدار کے تحفظ کو اپنا ہدف و مقصد قرار دیتے ہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی رحلت کے بعد دین میں بدعتیں ظاہر ہوئی تھیں اور دین اور سنت کا چہرہ مخدوش ہوچکا تھا اور یہ صورت حال امام کے زمانے میں انتہا کو پہنچی تھی، معاشرہ انحراف کے راستے پر گامزن ہوچکا ...ادامه مطلب
علوم آل محمد(ع) کی گھتیاں وا کرنے والے باقر آل محمد(ص) بمناسبت یوم شہادت امام پنجم
علوم آل محمد(ع) کی گھتیاں وا کرنے والے باقر آل محمد(ص)   (1394/6/30 12:07:26)
امام محمد باقر علیہ السلام ان ائمۂ اہل بیت علیہم السلام میں سے ہیں جن کو اللہ نے اپنا پیغام پہنچانے کے لئے منتخب فرمایا ہے اور ان کو اپنے نبی کی وصایت کے لئے مخصوص قرار دیا ہے ۔اس امام عظیم نے اسلامی تہذیب میں ایک انوکھا کردار ادا کیا اور دنیائے اسلام میں علم کی بنیاد ڈالی ،امام ؑ نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب دنیائے اسلام میں ہر طرف فکری جمود تھا ،کو ئی بھی تعلیمی اور علمی مرکزنہیں تھا،جس کے نتیجہ میں امت مسلسل انقلابی تحریکوں سے دو چار ہورہی تھی جن میں سے کچھ بنی امیہ کے ظلم و تشدد اور بربریت سے نجات حاصل کرنا چا ہتے ...ادامه مطلب
امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟ بسلسلہ شہادت امام نہم
امام محمد تقی علیہ السلام کا قاتل کون تھا؟   (1394/6/23 08:34:46)
حضرت امام محمد تقی کی وفات فطری طورپر نہیں ہوئی بلکہ آپ کو اس معتصم عباسی نے زہر دغا سے شہید کیا ،جس کے دل میں امام محمد تقی سے بغض کینہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا ۔جب وہ مسلمانوں سے امام محمد تقی کے فضائل سنتاتھا تو اس کے نتھنے پھول جاتے تھے، اس نے اپنا حسد اس ظلم کے ار تکاب سے کیا، امام محمد تقی ؑ کو شہید کر نے کا ایک دوسرا سبب ابو داؤد کی شکایت بتایا جاتا ہے ،جب ایک فقہی مسئلہ میں معتصم نے امام محمد تقی ؑ کا حکم تسلیم کیا اور بقیہ فقہا ء کی رائے تسلیم نہیں کی اوروہ مسئلہ یہ تھا کہ ایک چور نے بذات خود اپنی چوری کا اقرار کیا ...ادامه مطلب
ہمیں حق شناس حق محور اور حق کے معیار پر کھرا اترنا چاہیے آیت اللہ جوادی آملی
ہمیں حق شناس حق محور اور حق کے معیار پر کھرا اترنا چاہیے   (1394/6/10 07:49:31)
حوزہ علمیہ قم کے جلیل القدر استاد  اور مر جع تقلید حضرت آيت اللہ العظمی جوادی آملی نے اپنے ہفتہ وار درس اخلاق کے جلسے میں کہ جو شہرستان دماوند کے ایک دیہات احمد آباد کی مسجد میں منعقد ہوا امیر المومنین علی علیہ السلام کی ایک حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : حضرت نے ان خطوں میں کہ جو مالک اشتر کے لئے لکھے تھے ،لکھا ہے کہ شیطان کبھی بھی افراد کو گمراہ کرنے سے دست بردار نہیں ہوتا ،اور ہمیشہ حملے کے لیے تیار رہتا ہے ۔ ہر گناہ شیطان کا ایک تیر ہے ؛ لیکن کبھی شیطان پورے اعضا و جوارح کے ساتھ حملہ آور ہوتا ہے ! حضرت نے اس ...ادامه مطلب
امام رضا(ع) اور فضائل و کمالات
امام رضا(ع) اور فضائل و کمالات   (1394/6/4 09:41:22)
امام رضا اللہ کے نور کا ٹکڑا، اسکی رحمت کی خوشبو اور ائمہ طاہرین ؑ کی آٹھویں کڑی ہیں جن سے اللہ نے رجس کو دوررکھا اوران کو اس طرح پاک وپاکیزہ رکھا جو پاک وپاکیزہ رکھنے کا حق ہے ۔ مامون نے ائمہ طاہرین ؑ کے متعلق اپنے زمانہ کے بڑے مفکرو ادیب عبداللہ بن مطرسے سوال کرتے ہوئے کہا: اہل بیت ؑ کے سلسلہ میں تمہاری کیا رائے ہے ؟عبداللہ نے ان سنہرے لفظوں میں جواب دیا:میں اس طینت کے بارے میں کیاکہوں جس کا خمیر رسالت کے پانی سے تیار ہوااوروحی کے پانی سے اس کو سیراب کیاگیا؟ کیا اس سے ہدایت کے مشک اور تقویٰ کے عنبر کے علاوہ کوئی اورخوشبو ...ادامه مطلب
حضرت فضہ۔۔۔۔۔ کنیز نما شہزادی
حضرت فضہ۔۔۔۔۔ کنیز نما شہزادی   (1394/6/1 12:55:14)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تحریر : فدا حسین بالہامی کشمیری حضرت بلال اور حضرت فضہ کا مرزبوم بردہ فروشی کیلئے بہت ہی مشہور تھا۔ اس ملک یعنی حبشہ کے انسانی وسائل (Human Resources)  کا عمومی مصرف بردہ فروشی تھا۔انسانی تاریخ میں غلامی کی ثقافت کو جو فروغ ملا اس میں یہ افریقی ملک یعنی ایتھوپیا مرکزی حیثیت کا حامل رہا ہے۔ معاشی طور پر قدرے مستحکم  اقوام و ممالک زنجبار(جو حبشہ کا ایک اور نام ہے) کو سیاہ فام غلاموں کی کان سمجھتے تھے۔ یہاں سستے داموں قوی ہیکل اور سخت کوش غلام میسر ہوا کرتے تھے اسے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ...ادامه مطلب
شب قدر کو کیوں مخفی رکھا گیا؟
شب قدر کو کیوں مخفی رکھا گیا؟   (1394/4/17 17:10:06)
بقلم: سید افتخار علی جعفری شب ہائے قدر کے ایام میں یہ سوال ہر انسان کے ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ اللہ نے شب قدر کو کیوں مخفی رکھا ہے؟ جب شب قدر کی اتنی فضیلت ہے اس میں عبادت کا اتنا ثواب ہے تو کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ خداوند عالم ایک شب کو شب قدر کے عنوان سے معین کر دیتا تاکہ لوگ اس میں پورے اطمینان و سکون کے ساتھ اس کی عبادت اور بندگی بجا لاتے اور ہزار مہینوں کا ثواب ایک شب میں آسانی سے حاصل کر لیتے؟عبادتیں اللہ کی رحمت اور اس کے فیض کو حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ انسان عبادت اور بندگی کے ذریعے اس بات کا مستحق بنتا ہے کہ خداوند ...ادامه مطلب
افسوس کہ علی(ع) کو کوئی پہچان نہ سکا استاد طبسی کے ساتھ ابنا کی گفتگو
افسوس کہ علی(ع) کو کوئی پہچان نہ سکا   (1394/4/17 17:09:20)
ترجمہ: سید افتخار علی جعفری امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام وہ ناشناختہ گوہر ہیں جنہیں اللہ اور اس کے رسول کے علاوہ کوئی پہچان نہ سکا۔ رسول اسلام کا یہ معروف فقرہ ’’یا علی میرے اور تمہارے علاوہ کسی نے اللہ کو نہیں پہچانا اور تمہارے اور اللہ کے علاوہ کسی نے مجھے نہیں پہچانا اور میرے اور اللہ کے علاوہ کسی نے تمہیں نہیں پہچانا ‘‘ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ علی علیہ السلام کی ذات ناشناختہ اس دنیا سے اٹھ گئی۔رسول اسلام (ص) نے اپنی زندگی کے قدم قدم پر آپ کی شخصیت کو پہچنوانے کی کوشش کی، ہر زاویے اور ہر ...ادامه مطلب
رمضان المبارک کا وہ تاریخ ساز معرکہ
رمضان المبارک کا وہ تاریخ ساز معرکہ   (1394/4/10 08:25:11)
 خلاصہ :      یہ حقیقت ہے کہ اخلاقی قوت کے ساتھ ساتھ حسب استطاعت ہر قسم کی مادی قوت کا حصول اور دل کھول کر خرچ کرنا بھی ضروری ہے۔ وہیں دشمن کے خلاف معرکہ میں ثبات اور ذکر الہٰی جتنا ضروری ہے اتنا ہی یہ بھی ضروری ہے کہ افتراق و انتشار اور جھگڑوں سے پاک رہا جائے اور اتحاد و اتفاق ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔ یہی وہ راہ ہے جس کو اختیار کرنا، اس پر عمل پیرا ہونا، اس کی تشہیر و تفسیر بیان کرنا ہرخاص و عام مسلمان کے لیے لازم آتا ہے۔متن:      انسانی تاریخ میں آج تک جتنے معرکے ہوئے ہیں اس کی واحد وجہ ایک گروہ کا ...ادامه مطلب
ماہ مبارک رمضان کی فضیلت اور وظائف
ماہ مبارک رمضان کی فضیلت اور وظائف   (1394/4/1 08:53:14)
 خلاصہ :      اے لوگو! تمہاری طرف رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ آرہا ہے۔ جس میں گناہ معاف ہوتے ہیں۔ یہ مہینہ خدا کے ہاں سارے مہینوں سے افضل و بہتر ہے۔ جس کے دن دوسرے مہینوں کے دنوں سے بہتر، جس کی راتیں دوسرے مہینوں کی راتوں سے بہتر اور جس کی گھڑیاں دوسرے مہینوں کی گھڑیوں سے بہتر ہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے تمہیں اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے اور اس مہینے میں خدا نے تمہیں بزرگی والے لوگوں میں قرار دیا ہے کہ اس میں تمهارا سانس لینا تسبیح اور تمہارا سونا عبادت کا درجہ پاتا ہے۔ اس میں تمہارے اعمال قبول کیے ...ادامه مطلب
آیت اللہ مکارم شیرازی کا مسجد الحرام کے امام کی ہرزہ سرائیوں پر شدید رد عمل
آیت اللہ مکارم شیرازی کا مسجد الحرام کے امام کی ہرزہ سرائیوں پر شدید رد عمل   (1394/1/30 09:54:34)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے مسجد الحرام کے امام کی شیعوں کے خلاف ہرزہ سرائیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام کے امام کی ہزرہ سرائیاں ایسے حال میں سامنے آئیں ہیں کہ چند ہفتہ قبل اس ملک میں تکفیریت کے خلاف اجلاس کا انعقاد کیا گیا جبکہ اب تکفیریت کے خلاف اجلاس کرانے والے خود تکفیریت کے طوفان میں بہتے ہوئے اس جنگ کو شیعہ سنی جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔انہوں نے  سعودی مفتیوں کو مخاطب کر کے کہا: تم لوگ اسلام کے مرکز سے مسلمانوں کے ایک عظیم فرقے پر کفر کا فتویٰ لگا رہے ...ادامه مطلب
آیت اللہ بشیر نجفی: طلاب کو جدید مسائل کے جوابات دینے کی صلاحیت پیدا کرنا چاہیے
آیت اللہ بشیر نجفی: طلاب کو جدید مسائل کے جوابات دینے کی صلاحیت پیدا کرنا چاہیے   (1394/1/15 09:19:22)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین نے نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی سے ملاقات کی۔آیت اللہ بشیر نجفی نے اہل عالمی اسمبلی کی خدمات کو سراہتے ہوئے پیغمبر اکرم (ص) کی حدیث سے استناد کیا کہ جس میں آپ نے فرمایا: یا علی اگر آپ ایک شخص کی ہدایت کریں تو دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے زیادہ آپ کے لیے باارزش ہے۔انہوں نے مزید کہا: بنیادی کام اسلام کی طرف دعوت دینا ہے تمام مدارس، حوزہ ہائے علمیہ اور دینی اداروں کو حقیقی اسلام کی طرف ہدایت کی راہ میں کام کرنا چاہیے۔انہوں نے ...ادامه مطلب
آیت الله مکارم شیرازی: اخلاقی و ثقافتی مشکلات دینی اصول سے دوری کی وجہ سے ہے
آیت الله مکارم شیرازی: اخلاقی و ثقافتی مشکلات دینی اصول سے دوری کی وجہ سے ہے   (1394/1/7 00:17:46)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مدرسہ امام امیرالمؤمنین (ع) میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا میں ایام فاطمیہ کی تعزیت پیش کی اور حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کی شہادت کو نمونہ عمل ہونے کی ضرورت کی تاکید کی ۔ مرجع تقلید نے معاشرے میں فاطمی طرز زندگی زندہ کرنے کی ضرورت کی تاکید کی اور اس اہم امور کے انجام پانے کو بہت سارے اخلاقی ، ثقافتی اور سماجی مشکلات حل ہونے کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : مجھے یقین ہے کہ بے اخلاقی ، رشوت لینا ، غبن کرنا جیسے ...ادامه مطلب
یوم شهادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
یوم شهادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا   (1394/1/3 13:10:32)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عظیم شخصیت کے بارے میں دنیا کے بہت سے دانشوروں نے اظہار خیال کیا ہے اور آپ کو ایک مسلمان عورت کا جامع اور مکمل نمونہ قراردیا ہے اور خود رسول اکرم (ص) نے آپ کو سیدۃ نساء العالمین قرار دیا ہے ۔رسول اکرم (ص) کی دختر گرامی اور حضرت علی (ع) کی شریک حیات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت جاں گدازکے موقع پرھم ،خاندان عصمت و طھارت کےعاشقوں ، تمام مسلمانان عالم اور اپنے تمام سامعین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ھیں۔نام، القابنام فاطمہ اور مشہور لقب زہرا، سیدۃ النساء ...ادامه مطلب
رہبر انقلاب کا نئے سال کی آمد پر حرم رضوی میں عظیم خطاب
رہبر انقلاب کا نئے سال کی آمد پر حرم رضوی میں عظیم خطاب   (1394/1/3 13:09:21)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں زائرین اور خدام کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران ایران اور گروپ پانچ جمع کے ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مقابل فریق خاص طور پر امریکا کو ایران سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں کے درمیان جو اختلافات پایا جاتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں ایران سے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نوروز کی مناسبت سےایرانی ...ادامه مطلب
جذبہ شہادت سے سرشارقوم ناقابل شکست ہوتی ہے رہبر انقلاب اسلامی:
جذبہ شہادت سے سرشارقوم ناقابل شکست ہوتی ہے   (1393/12/9 07:51:30)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سولہ فروری کو آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مختلف طبقوں کے شہدا کی یاد میں پروگرام منعقدکرنے والی کمیٹیوں کے ارکان نے رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایک اہم خطاب فرمایا تھا جسے جمعرات کو میلاد ٹاور میں تربیتی امور کے محکمے کے شہدا کی یاد میں منعقد کئے گئے پروگرام میں پڑھ کرسنایا گيا۔ رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے اس خطاب میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران دانشوروں اور اہل علم حضرات کی موثر موجودگی کو ...ادامه مطلب
داعش نے امام موسی کاظم (ع) کے بیٹے کا مزار مسمار کر دیا + تصاویر
داعش نے امام موسی کاظم (ع) کے بیٹے کا مزار مسمار کر دیا + تصاویر   (1393/12/3 15:54:30)
دھشتگرد ٹولے داعش نے عراق کے صوبہ دیالہ کے مشرقی علاقے میں واقع محمد بن موسی کاظم علیہ السلام کا مرقد اور شیعہ علما کی قبروں کو مسمار کر دیا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش نے عراق کے صوبہ دیالہ کے مشرقی علاقے میں واقع محمد بن موسی کاظم علیہ السلام کا مرقد اور شیعہ علما کی قبروں کو مسمار کر دیا۔اس تکفیری ٹولے نے اپنے زیر قبضہ علاقوں سے تمام اسلامی مقامات کو مسمار کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش کے عناصر نے جمعہ کے روز امام موسی کاظم (ع) کے بیٹے محمد بن موسی(ع) کا مزار اور اس میں موجود شیعہ علما کی قبروں کو ...ادامه مطلب
آيۃ اللہ سیستانی سے ایران کے نائب صدر کی ملاقات
آيۃ اللہ سیستانی سے ایران کے نائب صدر کی ملاقات   (1393/12/2 10:24:36)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے سینئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اس ملاقات میں انتہا پسندی اور دہشت گردی سے مقابلے کے لئے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اپنے دورۂ عراق میں بدھ کے روز نجف اشرف میں عراق کے مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، نیز علاقے اور عالم اسلام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بات چیت کی ۔ جہانگیری نے اس ملاقات میں دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش سے مقابلے کے لئے ...ادامه مطلب


نشاني: قم، خیابان شهید فاطمی (دورشهر) بین کوچه 21 و 23 پلاک 317
تلفن: 37732049 ـ 025 -- 37835397-025
پست الکترونيک : info@dinpajoohan.com
نقل مطلب با ذکر منبع آزاد است
کلیه حقوق مادی و معنوی این سایت متعلق به دبیرخانه دین پژوهان کشور می باشد