العربی   اردو   English   فارسی درباره ما     تماس با ما     اعضای موسسه
شنبه 1 مهر 1402
تلگرام  اینستاگرام  آپارات  گوگل پلاس دین پژوهان  ایمیل دین پژوهان
کد : 14290      تاریخ : 1394/2/1 09:38:23      بخش : مذہب خبر کے مطالعہ print

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے آج قم المقدسہ کی مسجد اعظم میں اپنے درس کے آغاز پر کہا: جو کچھ آج یمن میں ہو رہا ہے اسے طاقت کے جنون کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عربی حکام کا ایک ٹولہ آپس میں مل کر ایک عربی اور اسلامی ملک کو ویران کرنے پر تلا ہوا ہے کہا: صاف واضح ہے کہ عربی حکام کا یہ ٹولہ امریکہ اور اسرائیل کا مزدور ہے۔
شیعوں کے مرجع تقلید نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ایک دن میں سعودی جنگی طیارے سو سے زیادہ یمن کی مختلف جگہوں پر بموں کی بارش کریں کہا: انسان کو تعجب ہوتا ہے کہ وہ کس دنیا میں جی رہا ہے طاقت اور قدرت کا جنون رکھنے والے مٹھی بھر افراد جنہیں اسلام، غیریت اور انسانیت کی بو تک نہیں آئی یہ کارنامہ انجام دے رہے ہیں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: ان کے کارنامے صرف امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ عالمی برادری یوں خاموش ہے کہ گویا مر چکی ہے اور اسے دنیا کی کوئی خبر ہی نہیں ہے! اگر دنیا کے کسی کونے میں اسرائیل کے خلاف ایک برا لفظ بھی کوئی کہہ دے تو کتنا شور شرابا مچ جاتا ہے لیکن آباد ملک کو اجاڑا جا رہا ہے اور سب تماشا دیکھ رہے ہیں!
انہوں نے زور دے کر کہا: یہ چیز اس بات کا باعث بنے گی کہ ان بین الاقوامی مراکز سے سب کی امیدیں ختم ہو جائیں اور سب کو یقین ہو جائے گا کہ یہ تمام مراکز استمعاری طاقتوں کے چیلے ہیں۔
اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سعودی تیل کے ڈالر ان سب کی جیبوں میں جاتے ہیں کہا: اقوام متحدہ سے لے کر میڈیا اور مختلف حکومتوں تک سب پر سکوت طاری ہے اور اس سکوت کے سامنے المناک جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: پروردگار عالم کا دست انتقام آخر کار اس کی عدالت کی آستین سے نکلے گا اور ان ظالم، جابر اور خون کے پیاسے حکمرانوں کو ذلت کی خاک پر اوندھے منہ مارے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


منبع : خبرگزاری ابنا
 نظرات کاربران 
نام و نام خانوادگی لطفا نظرتان رو درباره این مطلب وارد نمایید*
پست الکترونیکی
لطفا عبارت بالا را وارد نمایید(سیستم نسبت به کوچک یا بزرگ بودن حساس نمی باشد)

نشاني: قم، خیابان شهید فاطمی (دورشهر) بین کوچه 21 و 23 پلاک 317
تلفن: 37732049 ـ 025 -- 37835397-025
پست الکترونيک : info@dinpajoohan.com
نقل مطلب با ذکر منبع آزاد است
کلیه حقوق مادی و معنوی این سایت متعلق به دبیرخانه دین پژوهان کشور می باشد طراح : دریانت